Thursday, May 10, 2012

بنوں جیل حملہ:150 اہلکار غفلت کے مرتکب قرار


 

بنوں(سی ایم لنکس) بنوں جیل پر شدت پسندوں کے حملے اور قیدیوں کو چھڑانے کی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرکے وزیراعلی خیبر پختونخوا کو بھجوا دی گئی، رپورٹ میں کمشنر، ڈی آئی جی، ڈی پی او بنوں سمیت 100 سے زائد سرکاری اہلکاروں کو غفلت کا مرتکب قرار دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بنوں جیل پر شدت پسندوں کے حملے اور پرویز مشرف پر حملے کے ملزم عدنان راشد سمیت متعدد قیدیوں کو  چھڑانے کے معاملے تحقیقاتی رپورٹ تیار کر لی گئی، تین رکنی کمیٹی کی جانب سے تیار کی گئی رپورٹ وزیر اعلی خیبر پختونخوا امیر حیدر خان ہوتی کو بھجوا دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق رپورٹ میں کمشنر بنوں، ڈی آئی جی بنوں، ڈی پی او بنوں اور تقریبا 150 سرکاری اہلکاروں کو غفلت کا مرتکب قرار دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پولیٹیکل ایجنٹ میر علی اور تحصیلدار نے بھی حملے کے دوران غفلت برتی. بنوں حملے سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ 22 صفحات اور 3 حصوں پر مشتمل ہے۔ رپورٹ کے پہلے حصے میں حملہ آوروں کے راستے اور طریقہ کار کا ذکر کیا گیا ہے، جبکہ دوسرے حصے میں سرکاری اہلکاروں کی غفلت کا ذکر ہے۔ ذرائع کے مطابق رپورٹ کے تیسرے حصے میں جیلوں کے حفاظتی انتظامات سے متعلق سفارشات شامل کئے گئے ہیں۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!