Thursday, May 10, 2012

کوئٹہ، بم دھماکہ، پولیس موبائل تباہ، 1 اہلکار جاں بحق


 

کوئٹہ(سی ایم لنکس)کوئٹہ کے نواحی علاقے قمبرانی روڈ پر پولیس موبائل سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے سے تباہ ہوگئی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار جاں بحق جبکہ تین شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب کوئٹہ کے نواحی علاقے قمبرانی روڈ پر ایک پولیس موبائل معمول کی گشت پر تھی کہ سڑک کنارے نصب بم دھماکے کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں محمد صالح، عنایت اللہ اور عبد الحکیم شامل ہیں جنہیں فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!