Sunday, May 20, 2012

طیب اردگان کا عشائیہ، گیلانی کی نواز شریف کو دعوت

اسلام آباد(سی ایم لنکس)  وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے ترک وزیر اعظم کی آمد پر دی جانیوالی ضیافت میں مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کو مدعو کر لیا۔ وزیر اعظم کی طرف سے پارلیمنٹ میں موجود تمام جماعتوں کے سربراہوں کو دعوت نامے جاری کر دیے گئے۔ ترک وزیر اعظم طیب اردگان جو کہ تین روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ ان کے اعزاز میں وزیراعظم کی طرف سے اکیس مئی کو اسلام آباد میں عشائیہ دیا جا رہا ہے۔ مسلم لیگ ن کے ساتھ سیاسی کشیدگی کے باوجود وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو مدعو کرتے ہوئے دعوت نامہ بھیج دیا۔ وزیر اعظم ہائوس کے ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ میں موجود سیاسی جماعتوں کے تمام سربراہوں کو اس ضیافت میں مدعو کیا گیا ہے تاکہ ترک وزیراعظم کی آمد پر قومی یکجہتی کا پیغام دیا جا سکے۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!