Sunday, May 20, 2012

دفاع پاکستان کونسل: 27 مئی کو لانگ مارچ کا اعلان


لاہور(سی ایم لنکس)  دفاع پاکستان کونسل نے نیٹو سپلائی کی ممکنہ بحالی کے خلاف 27 مئی کو کراچی سے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ دفاع پاکستان کونسل کا اجلاس منصورہ، لاہور میں مولانا سمیع الحق کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں سید منور حسن، حافظ سعید، مولانا محمد احمد لدھیانوی، سردار عتیق احمد خان، جنرل حمید گل، شیخ رشید احمد، اعجاز الحق، حافظ طاہر اشرفی، لیاقت بلوچ اور دیگر رہنماء شریک ہوئے۔ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے مولانا سمیع الحق نے کہا کہ دفاع پاکستان کونسل نے نیٹو سپلائی کھولنے کے خلاف ستائیس مئی کو لانگ مارچ کا فیصلہ کیا ہے جس کا آغاز کراچی سے ہوگا جو مختلف شہروں سے ہوتا اسلام آباد پہنچے گا، مولانا سمیع الحق نے کہا کہ لانگ مارچ پر امن ہوگا۔ مختلف شہروں سے کارکنان اس میں شریک ہوں گے، لانگ مارچ سیاسی یا انتخابی نہیں بلکہ پاکستان کے بقاء اور دفاع کے لیے ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچیس مئی کو ملک گیر یوم احتجاج منایا جائے گا اور احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی جبکہ لیاقت بلوچ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی گی ہے جو لانگ مارچ کے روٹ کا تعین کرے گی۔ دفاع پاکستان کونسل کے قائدین کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کی قراردادوں کو بائی پاس کر کے نیٹو سپلائی لائن کو بحال کر نے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!