شریف برادران کے خلاف ثبوت دوں گا،رحمان ملک
اسلام آباد(سی ایم لنکس) وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ شریف برادران کے خلاف اور ثبوت لائوں گا، جلد ہی شریف برادران منی لانڈرنگ کیس کا بھی اعتراف کرلیں گے۔ اسلام آباد کی سکیورٹی صورتحال کا مکمل جائزہ لیا ہوا ہے، یہاں لڑکیوں کے گینگ بھی کام کررہے ہیں ،اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے ہونے والے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ شریف برادران کے خلاف ثبوت لائیں گے، انٹرپول شریف برادران کی 32 ملین منی لانڈرنگ پر کام کررہا ہے اور وہ اس کا جلد اعتراف کرلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شریف برادران سرائیکی صوبہ بننے کی سزا وہاں کے عوام کو دینا چاہتے ہیں، شریف برادران پہلے تندوروں کا حساب دیں، لیپ ٹاپ کی تقسیم میں کی تفریق پید اکرکے میرٹ پر آنے والے ذہین طلبہ کی حوصلہ شکنی کررہے ہیں، نواز لیگ میں مشرف ٹولہ شامل ہوگیا جس کی وجہ سے ن لیگ اپنی ساکھ خراب کررہی ہے، رحمن ملک کا کہنا تھا کہ شریف برادران سپریم کورٹ کا بیلف بننے کی کوشش نہ کریں، وزیراعظم کو سزا کے خلاف اپیل کا حق ہے۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔