Friday, May 11, 2012

کلیئرنس نہ ملنے پر پی آئی اے کی لندن جانے والی پرواز منسوخ


 

اسلام آباد(سی ایم لنکس)لندن جانے والی پی آئی اے کی پرواز کو سول ایوی ایشن اتھارٹی کی معائنہ کار ٹیموں نے سات گھنٹے سے زائد طیارے بوئنگ 777 کا ازسرنو جاچ پڑتال کی۔ سی اے اے کی جانب سے بعض اعتراضات کی وجہ سے لندن جانے والی پرواز پی کے 787 کو روانگی کی اجازت نہیں دی۔ذرائع کے مطابق پرواز کی کلیئرنس نہ ملنے پر پی آئی اے انتظامیہ نے لندن جانے والی پرواز کو منسوخ کردیا ۔ کئی گھنٹے تک انتظار کی اذیت کا سامنا کرنے والے مسافروں کو جب پرواز کی منسوخی کا بتایا گیا تو سراپا احتجاج ہوگئے ۔ دوسری جانب سے کراچی سے اسلام آباد جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 308 طیارہ نہ ہونے کی وجہ سے ڈھائی گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار رہی۔ پرواز کو شام چار بجے اسلام آباد روانہ ہونا تھا ، وقت پر روانہ نہ ہونے پر مسافروں نے پی آئی اے انتظامیہ کے خلاف احتجاج بھی کیا۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!