Sunday, May 20, 2012

حکمرانوں نے365 ملين ڈالر ميں اپنے آپ کو بيچ ديا،عمران خان

     لندن(سی ایم لنکس)تحريک انصاف کے چيئرمين عمران خان نے کہا ہے کہ ايسالگتا ہے حکمرانوں نے365 ملين ڈالر ميں اپنے آپ کو بيچ ديا ہے. 24 فوجيوں کو 90 منٹ تک فائرنگ کر کے قتل کيا گيا اور اس کي معافي بھي نہيں مانگي گئي لندن ميں جيو نيوز سے خصوصي گفت گو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ڈرون حملوں کے خلاف پارليمنٹ کي 3 قرارداديں آچکي ہيں.ہر قرارداد ميں کہا گيا کہ ڈرون حملے ناقابل قبول ہيں. جب تک يہ نہيں رکتے نيٹو سپلائي بند رہے گي.ان کاکہناتھا حکمران مکمل طور پر امريکا کي غلامي کر رہے ہيں،جيسے امريکا کہتا ہے ويسے اس کي خدمت کررہے ہيں. چيئرمين تحريک انصاف نے کہا کہ نيٹو سپلائي کھولنے اور دہشت گردي کے خلاف جنگ ميں شامل ہو کر پاکستانيوں کو کچھ نہيں ملے گا. صرف حکومت کو تھوڑے سے پيسے مل جائيں گے. انھوں نے کہا مسلم ليگ(ن)کو اگرتحريک انصاف سے خوف نہيں تو وہ نوجوانوں ميں ليپ ٹاپ کيوں بانٹ رہے ہيں،عوام فيصلہ کر چکے ہيں، اب سونامي کو کوئي نہيں روک سکتا.

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!