
اسلام آباد(سی ایم لنکس)وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ شہباز شریف کیاسیاست چھوڑیں گے وہ تو ڈکٹیٹر ہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور سیف الرحمان نے صدر زرداری پر جھوٹے مقدمات قائم کیے۔علاوہ ازیں وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک کی سربراہی میں ہونیوالےایک اعلی سطحی اجلاس میں وفاقی دارلحکومت میں امن وامان اورسیکورٹی کی صورتحال کاجائزہ لیا گیا۔ وزیرداخلہ نے آئی جی اسلا م آباد اورچیف کمشنر اسلام آبا کوہدایت کی کہ وفاقی دارلحکومت کی سکیورٹی مزیدسخت کی جائے خصوصاً ریڈ ذون کی سکیورٹی بڑھائی جائے۔ان کاکہناتھا کہ کسی کوریڈذون میں جلسے کی اجازت نیہں دی جائے گی۔ جلسے جلوسوں کیلئے ایف نائن پارک میں ایک کارنرمخصوص کردیاگیا ہے۔ تاکہ تاجربرادری کی مشکلات کاازالہ کیا جاسکے۔وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا کہ شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کویقینی بنایا جائے۔ پٹرولنگ میں اضافہ کیا جائے اسلام آباد کے داخلی خارجی راستوں پر چیکنگ کے نظام کومزیدموثر بنایا جائے
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔