Friday, May 18, 2012

صدر اور وزيراعظم کشکول اٹھا کر جگہ جگہ بھيک مانگتے پھرتے ہيں، نواز شريف


  

قصور (سی ایم لنکس) مسلم ليگ ن کے صدر مياں محمد نواز شريف کا کہنا ہے کہ مجھے پرويز مشرف اور دوسرے لوگوں کي وجہ سے دوبارہ حکومت نہيں مل سکي، خوشي ہے کہ ميرے دور ميں ملک ايٹمي طاقت بنا، جمہوري حکومتوں ميں کبھي جنگيں نہيں ہوئيں، مذاکرات ہي مسائل کا واحد حل ہيں، پاکستان اور بھارت مخلص ہوں گے تو مسائل حل ہوں گے، صدر زرداري اور وزير اعظم گيلاني نے کشکول اٹھا رکھا ہے، جگہ جگہ بھيک مانگتے پھرتے ہيں. صدر مسلم ليگ (ن) نواز شريف قصور کے علاقے ميں گنڈا سنگھ بارڈر پر ميڈيا سے گفتگو کررہے تھے. انہوں نے کہا کہ پاک بھارت تعلقات ميں بہتري چاہتا ہوں، کشمير کا مسئلہ حل ہونا دونوں ملکوں کيلئے ضروري ہے، پاکستان اور بھارت مخلص ہونگے تو مسائل حل ہوں گے. انہوں نے سوالوں کے جواب ديتے ہوئے عوام سے پنجاب ميں کہا کہ ”موجودہ حکومت توں جان چھڑان لئي تسي فير ميرے نال چلو“. ان کا کہنا ہے کہ مجھے پرويز مشرف اور دوسرے لوگوں کي وجہ سے دوبارہ حکومت نہيں مل سکي، مجھے خوشي ہے کہ ميرے دور ميں ملک ايٹمي طاقت بنا، جمہوري حکومتوں ميں کبھي جنگيں نہيں ہوئيں، موجودہ دور ميں مذاکرات ہي مسائل کا واحد حل ہيں. اس سے قبل قصور ميں رکن قومي اسمبلي شيخ وسيم احمد کے والد کے انتقال پر اظہار تعزيت کے بعد ميڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صدر زرداري اور وزير اعظم گيلاني نے کشکول اٹھا رکھا ہے، جگہ جگہ بھيک مانگتے پھرتے ہيں، بھيک مانگنے والے سے بھلا کون معافي مانگتا ہے. ان کا مزيد کہنا تھا کہ وہ وزير اعظم کي باتوں کا کيا جواب ديں، کوئي کام کي بات کريں گے تو تبصرہ بھي کروں گا. انہوں نے کہا حکومت ناکاميوں کا اعتراف کرنے کي بجائے عوام کے زخموں پر نمک چھڑک رہي ہے. نواز شريف نے کہا وہ قانون کي حکمراني ، آئين کي بالادستي اور عدليہ کے احکامات پر عمل کي بات کرتے ہيں، جو حکمرانوں کو پسند نہيں، اس لئے وہ نيب کے مقدمات دوبارہ کھولنے جيسے حربے استعمال کررہے ہيں. نواز شريف کا کہنا تھا کہ 80ء اور 90ء کي سياست کو زندہ کرکے انہيں کچھ نہيں ملے گا. 

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!