Friday, May 18, 2012

لاہور: طلبا کا احتجاج، پولیس کی فائرنگ و شیلنگ، 13 طلبا گرفتار



لاہور(سی ایم لنکس) پنجاب یونیورسٹی کے طلباء کا ساتھی کی ہلاکت اور گرفتاریوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ،پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ اور شیلنگ کی۔ تیرہ طلبا کو گرفتارکرلیا گیا۔ لاہور میں طلبہ تنظیم نے پنجاب یونیورسٹی میں قتل ہونے والے طالب علم اویس عقیل کے قاتلوں کی گرفتاری کے خلاف ناصر باغ سے ہائیکورٹ تک احتجاجی ریلی نکالنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ دفعہ ایک سو چوالیس کے نفاذ کے باعث ریلی روکنے کیلئے صبح سے پولیس کی بھاری نفری اولڈ کیمپس اور جی پی او چوک پر تعینات کردی گئی تھی جبکہ راستے میں رکاوٹیں اور خاردار تاریں بچھائی گئی تھیں۔سیکیورٹی کے سخت انتظامات کے باوجود طلبہ ہائیکورٹ کے سامنے پہنچ گئے اور پولیس کے روکنے پر پتھراؤ شروع کردیا۔ پولیس کی جانب سے طلبہ کو منتشر کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ، آنسوگیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا گیا۔ مظاہرے کے بعد طلبہ منتشر ہوگئے۔ پولیس نے تیرہ طلبہ کو گرفتار کرلیا ہے۔
   

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!