Friday, May 18, 2012

قصور : نيٹو سپلائي کھلنے سے ہم سب کي سبکي ہوگي، نواز شريف


      

قصور(سی ایم لنکس) مسلم ليگ ن کے قائد مياں نواز شريف کا کہنا ہے کہ روز روز وزيراعظم کي باتوں کا جواب دينا اچھا نہيں لگتا، نيٹو سپلائي کھولنے سے سب کي سبکي ہوگي، غير قانوني وزيراعظم کي بجٹ بلڈوز کرنے کي کوشش ناکام بناديں گے. قصور ميں ميڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شريف کا کہنا ہے کہ وزيراعظم يوسف رضا گيلاني کي باتوں کا کيا جواب دوں؟، وہ اس طرح کي باتيں روزانہ کرتے ہيں، روز روز وزيراعظم کي باتوں کا جواب دينا اچھا نہيں لگتا. ان کا کہنا ہے کہ سب سے پہلے ميں نے کہا کہ بہاولپور صوبہ بحال ہونا چاہئے، نيٹو سپلائي کھولنے سے ہم سب کي سبکي ہوگي. صدر مسلم ليگ (ن) نے مزيد کہا کہ حکومت غير آئيني اقدامات کررہي ہے، غيرقانوني وزيراعظم کي بجٹ بلڈوز کرنے کي کوشش ناکام بناديں گے. ميڈيا کے سوالات کے جواب ديتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آل پارٹيز کانفرنس ميں جانا بيکار ثابت ہوا، پہلے والي آل پارٹيز کانفرنس پر حکومت نے کيا تير مار ليا جواب کچھ کرليں گے. نواز شريف نے مزيد کہا کہ امن کي آشا آگے بڑھني چاہئے جو دونوں ملکوں کيلئے فائدہ مند ہے، گنڈا سنگھ والا بارڈر بھي کھلنا چاہئے.

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!