Friday, May 4, 2012

حکمرانوں سے آزاد خارجہ پالیسی کی توقع نہیں ،منور حسن



لاہور(سی ایم لنکس ) امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے اپنا حقیقی کردار ادا نہیں کیا۔ یہ بات انہوں نے منصورہ میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے دعویٰ کیاکہ نئے صوبوں سے کسی کو دلچسپی نہیں۔ان کاکہنا تھا کہ سیاسی جماعتیں صرف ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کیلئے قرار دادیں منظور کروارہی ہیں ۔منور حسن کا کہنا تھا کہ موجودہ حکمرانوں سے آزاد خارجہ پالیسی کی توقع نہیں ہے۔انہوں نے حکمرانوں پر زور دیا کہ وہ ڈرون حملے جاری رہنے پر شگاگو کانفرنس کا بائیکاٹ کر یں۔لیاری آپریشن سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ یہ ایم کیو ایم کی ایما پر ہورہا ہے ۔وزیر اعظم گیلانی پر اعتماد کی قرارد اد سے متعلق انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے اپنا کردار ادا نہیں کیا کیونکہ اپوزیشن کے ہوتے ہوئے پارلیمنٹ نے ایک مجرم کے حق میں قرار دادمنظور کرلی۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!