اسلام آباد(سی ایم لنکس)اے این ایف نے وزیراعظم کے صاحبزادے موسی علی گیلانی کو ممنوعہ کیمکل کیس میں پوچھ گچھ کیلئے بارہ مئی کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کےمطابق اے این ایف نے ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی کی کمپنی سمیت چوبیس فارماسوٹیکل کمپنیز سے تفتیش کا فیصلہ کر لیا ہے ۔اس حوالے سے سابق وفاقی وزیرمخدوم شہاب الدین کو سے بھی پوچھ گچھ کی جائے گی ۔ ممنوع کیمنکل کوٹہ کیس میں سابق سیکرٹری خوشنود لاشاری ملک سے باہر ہیں۔ واپس آنے پران سے معلومات حاصل کی جائیں گی۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔