Friday, May 4, 2012

وزیرا عظم اپوزیشن کے خوف سے اسمبلی میں نہیں آرہے ،چوہدری نثار



اسلام آباد(سی ایم لنکس) اپوزیشن لیڈر چودھری نثار نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے خوف سے وزیراعظم چھ دن سے قومی اسمبلی میں نہیں آسکے۔ یہ بات انہوں نے پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفت گو میں کہی ۔ انہوں نے وزیراعظم پر اعتماد کی قرارداد پر ووٹنگ کا طریقہ کار کو غلط قرار دیا اور کہا کہ اس وقت ن لیگ کو اکثریت حاصل تھی ۔انہوں نے مزید کہاکہ ن لیگ نے ایوان کے غلط استعمال پر اسپیکر کو خط بھیجاگیا ہے،چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ نئے صوبے قرارداد سے نہیں پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلی کی دو تہائی اکثریت کے ساتھ آئینی ترمیم سے بنتے ہیں۔اسٹاک مارکیٹ سے متعلق آرڈیننس پر اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ یہ آرڈیننس ، زرداری اور اسکے بروکرز کیلئے لایا گیا ہے۔ان کا کہنا تھاکہ یہ آرڈیننس منی لانڈرنگ کی بدترین مثال ہے اور ن لیگ حکومت میں آکر اس آرڈیننس کے اجرا کی تحقیقات کرائے گی ۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!