نیٹو سپلائی بحال کی گئی تو بھرپور مزاحمت کرینگے،عمران خان
اسلام آباد(سی ایم لنکس) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کو ڈالروں کے عوض عوام کا خون نہیں بیچنے دیں گے۔ نیٹو سپلائی اگر بحال کی گئی تو تحریک انصاف بھرپور مزاحمت کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار عمران خان نے اسلام آباد میں پارٹی کی سٹریٹجک کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ڈرون حملوں اور نیٹو سپلائی کی اجازت دے کر معاشرے اور قوم کو تباہ کرنے کی سازش کی جارہی ہے جو کہ کسی صورت قابل قبول نہیں۔ نیٹو سپلائی کی بحالی پر تحریک انصاف ملک گیر مظاہرے کرے گی۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔