کراچي:فائرنگ کے واقعات ميں سابق کونسلر سميت 7 افراد جاں بحق
کراچي(سی ایم لنکس) کراچي کے مختلف علاقوں ميں گذشتہ چوبيس گھنٹوں ميں فائرنگ کے واقعات ميں سابق کونسلر سميت 7 افراد جاں بحق ہوگئے. پوليس کے مطابق گذشتہ روز ملير کے علاقے ميں لياقت مارکيٹ کے قريب فائرنگ سے 32 سالہ محمد زبير ہلاک ہوگيا،پوليس کا کہنا ہے کہ مقتول پر فائرنگ کرنے والے ملزمان موٹر سائيکل پر سوار تھے،ادھر طارق روڈ پر بابو گراو?نڈ کے قريب دو موٹر سائيکلوں پر سوار 4 مسلح افراد نے فائرنگ کر کے تقريباً 45 سالہ محمد انوار عالم عرف بابو کوجاں بحق کرديا. اے ايس پي فيروزآباد ملک مرتضي نے بتايا کہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ کانتيجہ ہے ،متحدہ قومي موومنٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مقتول ايم کيوايم کے سرگرم کارکن اور سابق کونسلر تھے. واقعہ کے بعد طارق روڈ، خالد بن وليد روڈ، پي اي سي ايچ ايس سوسائٹي سميت اطراف کے علاقوں ميں دکانيں اور کاروبار بند ہو گيا جبکہ شارع فيصل، طارق روڈ، بہادر آباد، ٹيپو سلطان روڈ سميت اطراف کے علاقوں ميں شديد ٹريفک جام ہو گيا جس کے باعث شہريوں کو شديد مشکلات کا سامناکرنا پڑا. اس سے قبل ابراہيم حيدري ميں ساحل کے قريب ايک خالي پلاٹ سے دو افراد کي لاشيں مليں جنہيں سروں پر گولياں مار کر قتل کيا گيا، حکام کے مطابق مقتولين کي شناخت نہيں ہوسکي ہے ، سپر ہائي وے گنا منڈي اور ملير سٹي سيدو افراد کي لاشيں مليں تاہم ان کي شناخت نہيں ہوسکي.سچل کے علاقے سے ايک شخص کي لاش ملي جسے فائرنگ کرکے ہلاک کيا گيا. مقتول بفر زون کا رہائشي تھا. نيشنل اسٹيڈيم کے قريب مسلح افراد نے جيپ پر فائرنگ کر کے داو?د انجنيئرنگ کالج کے رجسٹرار غلام شبير اور ان کے بيٹے امجد کو زخمي کرديا
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔