Tuesday, May 15, 2012

نیٹو سپلائی کی ممکنہ بحالی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا




لاہور(سی ایم لنکس) نیٹو سپلائی کی ممکنہ بحالی کے خلاف سپریم کورٹ آف پاکستان میں درخواست دائر کر دی گئی ۔ بیرسٹر ظفر اللہ خان نے سپریم کورٹ کی لاہور رجسٹری میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ عدالت نیٹو سپلائی کے حوالہ سے درخواست کی فوری سماعت کرے اور حکومت کو نیٹو سپلائی کی بحالی کے ممکنہ اقدام سے روکا جائے ۔ درخواست گزار کے مطابق نیٹو سپلائی سے ملک میں سمگلنگ اور اسلحہ کی غیر قانونی آمد بڑھ جائے گی جس کے نتیجہ میں ملک میں دہشت گردی اور دیگر جرائم میں اضافہ ہو گا ۔ اس لئے عدالت حکومت کو نیٹو سپلائی کی ممکنہ بحالی کے اقدام سے فوری طور پر روکے ۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!