حکومت اور اتحادی عدلیہ کے خلاف متحد ہو گئے،عمران خان
اسلام آباد(سی ایم لنکس)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت نے سپریم کورٹ کے احکامات نہ مانے تو اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے۔ اسلام آباد میں اقلیتوں کے کنونشن سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ قوم تیار رہے، 27 مئی کو راول پنڈی میں تاریخی سونامی لائیں گے۔ راولپنڈی کا جلسہ اسلام آباد پر سونامی مارچ کی تیاری ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ نے مجرم وزیر اعظم کی حمایت اور سپریم کورٹ کے خلاف قرارداد پاس کی جو افسوسناک ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ آئندہ حکومت تحریک انصاف کی ہو گی، اقتدار میں آ کرکچی بستی کے مکینوں کو گھر بناکر دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ 8 دن جیل میں رہے، لیکن وہاں کوئی طاقت ور ڈاکو نہیں دیکھا تاہم انہیں 5 سال میں قومی اسمبلی میں بڑے بڑے ڈاکو نظر آئے ہیں۔ اس موقع پر اقلیتی برادری کی تنظیم پاکستان بین المذاہب لیگ نے تحریک انصاف میں ضم ہونے کا اعلان کیا۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔