Monday, May 14, 2012

آئین کی تشریح کا اختیار سپریم کورٹ کو ہے


  1. اسلام آباد(سی ایم لنکس)سپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ آئین کی تشریح کا اختیار سپریم کورٹ کے پاس ہے، وزیراعظم کو یہ بیان نہیں دینا چاہئے تھا کہ وہ صرف سپیکر کا فیصلہ تسلیم کریں گے۔  نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوانے یا نہ بھجوانے کا فیصلہ نہیں کیا اس سلسلے میں قانونی ماہرین سے مشاورت کی جارہی ہے۔  انہوں نے کہا کہ مجھے 30 روز کا وقت دیا گیا ہے اس سے پہلے کوئی بھی فیصلہ نہیں کیا جاسکتا، سپریم کورٹ فیصلے پر غور کررہی ہوں، آئین کی تشریح کا اختیار سپریم کورٹ کے پاس ہے، وزیراعظم کو یہ بیان نہیں دینا چاہئے تھا کہ وہ صرف سپیکر کا فیصلہ تسلیم کریں گے۔  ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ہم اس وقت برے حالات سے گزر رہے ہیں اور پوری دنیا کی نظریں پاکستان پر لگی ہوئی ہیں ،ہمارے اقتصادی حالات بہت خراب ہیں، اس وقت سیاستدانوں کو متحد ہونے کی ضرورت ہے ۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!