
سوات
(سی ایم لنکس)پي پي شيرپاو کے سربراہ آفتاب احمد خان شيرپاو نے کہا ہے کہ عدالتي فيصلے کے بعد يوسف رضا گيلاني نا ااہل ہوچکے ہيں،گيلاني اب آئيني نہيں بلکہ قابض وزيراعظم ہيں.سوات ميں مٹہ کے علاقے منڈل ڈاگ ميں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدالتي فيصلے کے بعد گيلاني کو بيرون ملک جاکر پاکستان کي نمائندگي کا کوئي حق نہيں،آفتاب شيرپاو نے کہا کہ بيرون ملک دورے کے دوران سابق وزيراعظم گيلاني کے کسي بھي معاہدے کو تسليم نہيں کيا جائے گا اور نہ ہي اسے پاکستان کا اميج خراب کرنے کي اجازت دي جاسکتي ہے،پي پي شيرپاو کے سربراہ کا کہنا تھا کہ سوات ميں امن خيرات ميں نہيں ملا اور نہ ہي اس ميں کسي سياسي جماعت کا کوئي کارنامہ ہے بلکہ سوات ميں امن يہاں کے عوام اور پاک فوج کي قربانيوں کا نتيجہ ہے. اس موقع پر آفتاب شيرپاو نے اجمل خٹک کے مزار پر دہشت گردي کي پر زور مذمت بھي کي.
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔