Sunday, May 13, 2012

سابق جی ایم ریلوے کیخلاف ایک اور مقدمہ درج


لاہور(سی ایم لنکس)قومی احتساب بیورو نے سابق جی ایم ریلوے سعید اختر کے خلاف کرپشن کے الزام میں ایک اور مقدمہ درج کر دیا۔ سابق جی ایم نے 60 انجنوں کی خریداری میں 34 کروڑ روپے کی کرپشن کی میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی احتساب بیورو نے سابق جنرل منیجر ریلوے سعید اختر کا کرپشن سکینڈل میں جسمانی ریمانڈ لیا اور یہ امید کی جارہی تھی کہ بانو سکریپ سکینڈل میں انکے خلاف کوئی ثبوت آجائیگا یا کوئی نئی چیز سامنے آئے گی لیکن سکریپ سکینڈل کی بجائے 34 کروڑ روپے کا ریکارڈ سکینڈل منظر عام پر آگیا۔ ریمانڈ کے دوران ملزم نے انکشاف کیا کہ انہوں نے 69 انجنوں کی مرمت کیلئے ایک ایجنٹ کے ذریعے چینی کمپنی کو ٹھیکہ دیا جس میں 34 کروڑ کی کرپشن کی گئی۔ چینی کمپنیوں کو مرمت کیلئے دئیے گئے 69 انجنوں میں سے 61 انجن 2 ماہ بعد خراب ہوگئے۔ قومی احتساب بیورو نے ا نکشاف کے بعد ملزم کا مزید جسمانی ریمانڈ دیتے ہوئے فراڈ کا ایک اور مقدمہ درج کردیا ہے۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!