Wednesday, May 23, 2012

وزیر اعظم کچھ نہیں کر سکتے تو آئین اپنا راستہ خود نکالے گا، چیف جسٹس



کوئٹہ(سی ایم لنکس) چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں حکومت آئینی تقاضے پورے نہیں کر رہی، وزیر اعظم کچھ نہیں کر سکتے تو آئین اپنا راستہ خود نکالے گا۔ بلوچستان بد امنی کیس کی سماعت کے دوران سکریٹری دفاع نرگس سیٹھی اور وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری خوشنود لاشاری عدالت میں پیش ہوئے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ بلوچستان کی صوتحال سے متعلق عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہیں ہورہا،ایمرجنسی سمیت تمام آپشن موجود ہیں۔ بلوچستان میں حالات کی بہتری کیلئے وزیر اعظم سے براہ راست بات کرنا پڑی تو اس کیلئے بھی تیار ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ گذشتہ چھہ ماہ میں وزیراعلیٰ صرف سات دن صوبے میں آئے، سیکریٹری دفاع نرگس سیٹھی نے چیف جسٹس سے اتفاق کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان کی نمائندگی کرنے والے جب اسلام آباد میں بیٹھے ہوں تو مسائل کیسے حل ہوں گے۔ چیف جسٹس نے کہاکہ این ایف سی ایوارڈ کا ستر فیصد ایم پی اے فنڈ میں چلا گیا جس کا پچیس فیصد بھی ترقیاتی کاموں پر خرچ نہیں ہوا۔ چیف جسٹس نے خوشنود لاشاری سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ خوشنود صاحب آپ آغازحقوق بلوچستان کی بات کرتے ہیں گھر میں آگ لگی ہو تو پہلے اس کو بجھایا جاتاہے پھر مرمت کا کام کیا جاتا ہے۔ جسٹس خلجی عارف نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ جج اس چڑیا کی مانند ہیں جو اپنے حصے کا پانی ڈال رہی ہے۔ چیف جسٹس نے صوبائی انتظامیہ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ دو مغوی ججوں کو بھی صوبائی وزیر کے بھائی کی نجی جیل سے بازیاب کرایا گیا۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!