Tuesday, May 1, 2012

اسکردو(سی ایم لنکس) آرمی انجینئرز پر مشتمل ریسکیو ٹیمیں گیاری سیکٹر پہنچ گئیں


اسکردو(سی ایم لنکس) سیاچن میں گلیشئیر تلے دبے فوجیوں کی تلاش پچیسویں روز بھی جاری ہے۔ آرمی انجینئرز پر مشتمل خصوصی ریسکیو ٹیمیں گیاری سیکٹر پہنچ گئیں۔ ایک سو پچاس مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے۔ چالیس مقامات کی کھدائی کی جارہی ہے۔ ریسکیو ٹیمیں زمین کی سطح سے ستر سے اسی فٹ دور ہیں۔ جائے حادثہ پر بند نالے کو کھولنے کیلئے تین سو فٹ لمبا اسپل وے تعمیر کردیا گیا۔ ویڈیو لنک کے ذریعے گلیشئیر کے اندر کی حرکت کو مانیٹر کیا جارہا ہے۔ رات میں برفباری کے سبب ریسکیو ٹیموں کو مشکلات کا سامنا ہے۔  

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!