Monday, April 30, 2012

گزشتہ روز ہونیوالے ڈرون حملے پر پاکستان کا سخت احتجاج


اسلام آباد(سی ایم لنکس) قبائلی علاقہ جات میں گزشتہ روز ہونے والے ڈرون حملے پر پاکستان کا سخت احتجاج، امریکی سفارت خانے کے اہلکار کو دفتر خارجہ بلا کر احتجاج ان کے حوالے کیا گیا۔ دفتر خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل برائے امریکہ سہیل خان نے امریکی سفارت خانے کے پولیٹیکل قونصلر جوناتھن پریٹ کو دفتر خارجہ میں طلب کیا اور گزشتہ روز ہونیوالے ڈرون حملے کیخلاف پاکستان کا شدید احتجاجی مراسلہ ان کے حوالے کیا ،، پاکستان کا موقف ہے کہ ڈرون حملے ہماری خود مختاری کی سنگین خلاف ورزی ہیں ،، ڈرون حملے غیر قانونی اور ناقابل قبول ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرون حملوں کے خلاف اسی طرح کا احتجاج واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کے ذریعے اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے بھی حوالے کیا جائے گا۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!