Sunday, May 20, 2012

انتخابات کي تياري، جماعت اسلامي نے نامزدگياں مکمل کرليں


   

پشاور(سی ایم لنکس جماعت اسلامي خيبر پختون خوا نے قومي اورصوبائي اسمبلي کي نشستوں کے لئے اميدواروں کي نامزدگي کا کام مکمل کر ليا ہے.جماعت اسلامي خيبر پختو ن خوا کي سياسي کميٹي کے چئيرمين مشتاق احمد خان نے جيو نيوز کو بتايا کہ آئندہ عام انتخابات کے لئے صوبے ميں قومي اسمبلي کي 32اور صوبائي اسمبلي کي 94نشستوں پراميدواروں کي نامزدگي کر دي گئي ہے. جب کہ فاٹا کي قومي اسمبلي کي 12نشستوں پر بھي جماعت اسلامي نے اپنے اميدواروں کے ناموں کو حتمي شکل دے دي ہے. مشتاق احمدنے مزيد کہا کہ خيبر پختون خوا حکومت نے صوبے ميں لوکل گورنمنٹ ايکٹ 2012کے ذريعے مقامي حکومتوں کا حليہ بگاڑ کر رکھ ديا ہے. تاہم جماعت اسلامي بلدياتي انتخابات ميں بھي کلين سوئپ کرے گي

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!