کوئٹہ: ریموٹ کنٹرول بم دھماکا، 3 افراد جاں بحق، 23 زخمی
کوئٹہ(سی ایم لنکس) کوئٹہ کے عالمو چوک پرایف سی چوکی کے قریب دھماکا، تین افراد جاں بحق ،ایف سی اہلکاروں سمیت تئیس زخمی، متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ کوئٹہ میں ایف سی چوکی پردھماکے میں ایک خاتون سمیت تین افراد جاں بحق اور تئیس زخمی ہو گئے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق بم دھماکا ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے کیا گیا۔ ریموٹ کنٹرول بم سڑک کے کنارے کھڑی کار میں نصب کیا گیا تھا۔ دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اطراف کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور بارہ سے زائد گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔