Saturday, May 19, 2012

پاکستان سلالہ حملے پرمعافی سے دستبردارنہیں ہوا،شیری رحمان

 واشنگٹن(سی ایم لنکس)امریکا میں پاکستانی سفیر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان سلالہ حملے پر معافی سے دستبردار نہیں ہوگا۔ مطالبہ ٹیبل پر موجود ہے۔ امریکا سے تعلقات برے دور سے گزر رہے ہیں۔انہوں نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں رسد کی سپلائی انسانی بنیادوں پر بحال کی گئی ہے۔ نیٹو کی سپلائی لائن کب کھلے گی یہ کہنا قبل از وقت ہوگا۔ نیٹو سپلائی کی بحالی پر پاک امریکا مذاکرات جاری ہیں مگر اس کا ٹائم فریم نہیں دیا جاسکتاانہوں نے زور دیا کہ امریکا کو سلالہ حملے پر معافی مانگنی چاہئے۔ پاکستان معافی کے مطالبے سے دستبردار نہیں ہوا۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!