فٹ پاتھ اور ہوٹلوں پر فائرنگ کا رحجان تشویشناک ہے، وزیر داخلہ سندھ
کراچی(سی ایم لنکس) وزیر داخلہ سندھ منظور وسان نے کہا ہے کہ وزیر فنی تعلیم عبدالسلام اچھے دوست اور بہترین پیپلز پارٹی کے ورکر تھے، فٹ پاتھ اور ہوٹلوں پر فائرنگ کا رحجان تشویشناک ہے، ٹارگٹ کلنگ کو روکنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ وہ اتوار کو یہاں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہاکہ انہوں نے کہاکہ عبدالسلام تھہیم بہت اچھے دوست تھے، وہ بہترین باپ اور پیپلز پارٹی کے بہترین کارکن تھے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کیا ان کی خدمات کو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔منظور وسان نے کہاکہ کراچی میں ایک نیا رحجان شروع ہوا ہے جو لوگ چائے کے ہوٹل پر کام کرتے ہیں ان کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، ایک سازش کے تحت کراچی کے حالات خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، ٹارگٹ کلنگ کو روکنے کے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔