Sunday, April 22, 2012

پاکستان کے دیہی علاقوں میں 37 فیصد افراد غذائی قلت کا شکار





 


کراچی(سی ایم لنکس) پاکستان کے دیہی علاقوں میں سینتیس فیصد افراد غذائی قلت کا شکار ہیں، ملک میں غذائی صورتحال کے حوالے سے پاکستان اکنامک واچ کی رپورٹ میں حکومت اور پالیسی ساذوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا گیا ہے کہ حکومت صرف مخصوص طبقے کی خوشی کے لئے اجناس اور اشیائے خورونوش کی برآمد کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، جس کے باعث ملک میں غذائی قلت بڑھنے سے بیشتر پاکستانی غذائی عدم تحفظ کا شکار ہوگئے ہیں۔ پی ای ڈبلیو کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل کا کہنا ہے کہ غذائی عدم تحفظ اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے بیشتر بچے خوراک کے حصول کے لئے تعلیم چھوڑ کر محنت مزدوری کا رخ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں غذائی صورتحال میں ابتری کی وجہ سے ملک بھر میں بالخصوص دیہی علاقوں میں ناقص اور غیر معیاری خوراک کا حصول بھی مشکل ترین ہوگیا ہے ،،، جبکہ ان علاقوں میں غذائی قلت سینتیس فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ جبکہ غربت اور مہنگائی کی وجہ سے بیشتر آبادی تیزی سے غذائی عدم تحفظ معاشتری تنزلی کی جانب گامزن ہے۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!