Friday, April 13, 2012

وفاقی وزیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی بھارتی میڈیا کے وفد سے گفتگو



   اسلام آباد (سی ایم لنکس)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بنیادی مسئلہ کشمیر سمیت تمام تنازعات پر امن مذاکرات کے ذریعے حل کئے جا سکتے ہیں، دونوں ممالک کے میڈیا کو دوطرفہ تعلقات بہتر بنانے میں مدد کرنی چاہیے۔ وہ جمعہ کو یہاں بھارتی میڈیا کے ایک وفد سے گفتگو کر رہی تھیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ دونوں ممالک کا میڈیا لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے، میڈیا کو بہتر فضاءکے قیام کے ذریعے غلط فہمیاں دور کرنے کیلئے کام کرنا چاہیے اور سرحد کے دونوں اطراف تلخ احساسات دور کرنے میں مدد دینی چاہیے

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!