Friday, April 13, 2012

کراچی: فائرنگ کے واقعات میں چار جاں بحق

  کراچی (سی ایم لنکس)کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں سکول پرنسپل سمیت 3فراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سعید آباد تھانے کی حدود بلدیہ ٹاؤن کے ایک نجی سکول میں مسلح افراد کی فائرنگ سے پرنسپل افتخار زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر جاں بحق ہوگئے۔زمان ٹاؤن تھانے کے علاقے کورنگی میں نامعلوم افراد نے کار پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔جن کی نعشیں جناح اسپتال منتقل کی گئیں ،پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت عقیل ولد صمد اور زخمی کی شناخت مجید الرحمان کے نام سے ہوئی ہے۔ عزیز آباد تھانے کی حدود سے خاتون کی لاش ملی ہے۔ پولیس کے مطابق خاتون کو گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا ہے۔ عزیز آباد تھانے کی حدود عثمان میموریل اسپتال میں نامعلوم ملزمان 35 سالہ خاتون کی لاش چھوڑ کر فرار ہوگئے۔اسپتال انتظامیہ نے لاش کے بارے میں پولیس کو اطلاع دی۔ مقتولہ کو دو گولیاں مار کر قتل کیا گیاتھا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت نہیں ہوسکی ہے ۔ کراچی کے علاقہ لی مارکیٹ میں مشتعل افراد کی جانب سے جمعرات کو رات گئے ہونے والی گرفتاریوں کے خلاف توڑ پھوڑ اور فائرنگ کی گئی، دستی بم سے حملوں اور فائرنگ سے2افراد جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہوگئے جبکہ پولیس پر بھی دستی بم سے بھی حملہ کیا گیا۔ لی مارکیٹ جمعے کی صبح سے میدان جنگ بنا ہوا ہے، مشتعل افراد کی جانب سے توڑپھوڑ اور فائرنگ کا سلسلہ شام تک جاری رہا، علاقہ مکینوں نے پولیس کارروائیوں کے خلاف احتجاج کیا جبکہ مشتعل افراد نے فائرنگ کرکے جمعے کی صبح کھلنے والی دکانیں بند کرادی تھیں جبکہ پتھاروں کو بھی آگ لگائی۔ مشتعل افراد نے پولیس پر پتھراو، فائرنگ اور دستی بم سے حملہ کیا۔  اولڈ سٹی ایریا میں عید گاہ پولیس اسٹیشن کے قریب دستی بم کے حملے میں انیس نامی شخص ہلاک اور اس کے دو بچے زخمی ہوگئے زخمیوں میں 5سالہ بچہ عارف اور 18سالہ لڑکی افشاں شامل ہے ، جبکہ لیاری جنرل اسپتال کے قریب فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہوگئے ،زخمی ہونے والے تین افراد میں سے 2 افراد کے نام 25 سالہ عبداللہ اور 28 سالہ عابد بتائے گئے ہیں جبکہ تیسرے زخمی کی شناخت نہیں ہو سکی۔ زخمیوں کو لیاری جنرل اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ لی مارکیٹ کی صورتحال کے باعث علاقہ مکین گھروں میں محصور ہوگئے ہیں۔میراں ناکہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا جس کی شناخت 30 سالہ حیات گل کے نام سے ہوئی ہے۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!