|
|
| |
کوئٹہ (سی ایم لنکس) گورنر بلوچستان ذوالفقار مگسی نے وزیراعلیٰ بلوچستان کو صوبے میں فرقہ ورانہ دہشت گردی میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاملات ہاتھ سے نکلتے جارہے ہیں اور صوبائی حکومت بدامنی پر قابو پانے کیلئے کوئی اقدامات نہیں کررہی۔ گورنر ہاؤس میں ہزارہ قبیلے کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے گورنر بلوچستان نے کہاکہ صوبائی حکومت اپنی ذمہ داری پوری نہیں کررہی۔ اسلئے لوگ اپنوں کی لاشیں اٹھارہے ہیں۔ انہوں نے وفد میں شامل صوبائی وزراء پر اظہار ناراضگی کرتے ہوئے کہا کہ جب ذمہ داری ادا نہیں کرسکتے تو اتنی بڑی کابینہ کا کیا فائدہ ہے۔ پچاس وزیر ہیں جو ایک دوسرے پر تنقید کرتے رہتے ہیں۔ عجیب حکومت ہے، حکومتیں اس طرح نہیں چلتیں جیسے چلانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ وزراء عوام سے ووٹ لے کر تو آگئے لیکن پیچھے بھی دیکھیں کہ عوام کس حال میں ہیں۔ وزیر اعلیٰ فرقہ ورانہ دہشت گردی کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کریں ورنہ خانہ جنگی شروع ہوسکتی ہے۔ لوگوں کو کھلے عام قتل کرنا ناقابل برداشت ہے۔ |
|
|
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔