بلوچ عوام کی اکثریت ملک کی حمایتی ہے ،پرویز مشرف
کراچی (سی ایم لنکس) سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ بلوچستان میں صرف تین سے چار ہزار لوگ ہیں جو مسائل پیدا کررہے ہیں۔یہ بات انہوں نے پاکستان فرسٹ فورم سے خطاب کرتےہوئے کہی۔ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں ایک سو ساٹھ قبیلے ہیں جن میں سے تین قبیلے مسائل پیدا کررہے ہیں اور ان کے تین ہزار لوگ ہیں جو شر پھیلارہے ہیں۔سابق صدر کا کہنا تھا کہ بلوچستان لبریشن آرمی کو بیرونی عناصر کی حمایت حاصل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری دورہ حکومت میں بلوچستان میں کیڈٹ کالجز کھولے گئے اور نوکریاں دی گئیں۔پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں پاکستان کی چار فیصد آبادی رہتی ہے جن کی اکثریت پاکستان کی حامی ہے۔سابق صدر کا کہنا تھا کہ ان کو دکھ ہوتا ہے کہ لوگوں کو بلوچستان کی اصل صورتحال کا اندازہ نہیں ہے۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔