Sunday, April 22, 2012

سندھ: صوبائی وزیر عبدالسلام تھہیم انتقال کرگئے


کراچی(سی ایم لنکس)سندھ کے وزیر برائے ٹیکنیکل ایجوکیشن عبدالسلام تھہیم علالت کے باعث تریسٹھ سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ عبدالسلام تھہیم کافی عرصے سے گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے اور کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ وہ اتوار کی صبح چھ بجے خالق حقیقی سے جا ملے، شہداد پور کے سیاسی خاندان سے تعلق رکھنے والے عبدالسلام تھہیم سندھ کے ٹیکنیکل ایجوکیشن کے وزیر تھے۔ عبدالسلام تھہیم شروع سے ہی پیپلز پارٹی سے وابستہ رہے، مشرف دور میں وہ بی اے کی ڈگری نہ ہونے کی وجہ سے انتخابات میں حصہ نہیں لے سکے۔ مرحوم کی نماز جنازہ اور تدفین آبائی علاقے شہداد پور میں کی جائیگی۔ گورنر اور وزیر اعلی سندھ نے عبدالسلام تھہیم کی موت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!