Sunday, April 22, 2012

بلوچستان کے مسئلے کا حل سیاسی ہے فوجی نہیں، عمران خان



لاہور(سی ایم لنکس)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ طیارہ حادثہ کی تحقیقات کیلئے غیر جانبدار کمیشن تشکیل دیاجائے، پاکستان میں اس وقت مجرم راج ہے،وزیراعظم چوری کے پیسے بچانے کیلئے شہید ہونا چاہتے ہیں،بلوچستان کے مسئلے کا حل سیاسی ہے فوجی نہیں، کوئٹہ میں جلسہ کرکے خوف ختم کردیا، نواز شریف اور صدر زرداری بھی کوئٹہ میں جلسہ کریں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں جائز کام پیسوں کے بغیر نہیں ہوتے،کرپشن میں ملوث ایم این ایز کو وزیر بنادیاگیا ہے،لوگوں کو صرف سپریم کورٹ پر اعتماد ہے،حکمران سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عمل نہیں کرتے۔  انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے لوگ خوف میں ہیں،ہم نے کوئٹہ میں تاریخی جلسہ کیا، کوئٹہ میں بدامنی سے خوف زدہ لوگ سڑکوں پر آگئے ہیں، تحریک انصاف کے جلسے سے کوئٹہ میں خوف کا زور ٹوٹ گیا ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ سیاچن سے فوجوں کی واپسی دو طرفہ ہونی چاہئے،سیاچن کی جنگ دنیا کی مہنگی ترین جنگ ہے۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!