سانحہ سیاچن: آج شام رہائشی حصے تک پہنچنے کی امید

اسکردو(سی ایم لنکس) گیاری سیکٹر میں ریسکیو آپریشن کے سولہویں دن امدادی ٹیموں کو جوانوں کے استعمال کی اشیاء مل گئیں، آج شام تک رہائشی کالونی تک پہنچنے کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔ سیاچن میں امدادی ٹیموں نے گذشتہ روز حکمت عملی تبدیل کی تھی۔ گلیشیر کے آخری سرے سے کھدائی کے دوران برفانی تودے میں دبے فوجی جوانوں کی ضروریات زندگی کا سامان مرکزی کیمپ سے دو ہزار فٹ دور برآمد ہوا ہے، برآمد ہونے والے سامان میں ادویات، جیکٹس اور اگلو کے ٹکڑے شامل ہیں۔ جس سے فوجی جوانوں کے حوصلے بڑھ گئے ہیں اور ریسکیو کاروائیاں مزید تیز کردی گئی ہے۔ ریسکیو آپریشن کو بہتر کرنے کے لیے مزید ہیوی مشینری گیاری سیکٹر پہنچادی گئی ہے جس میں ڈوزر، ایکسکیویٹر اور اسنو کٹر شامل ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق آج شام تک مزید سامان ملنے اور فوجی کیمپس تک پہنچنے کی امید ظاہر کی جارہی ہے جبکہ آپریشن کے لیے آج گیاری کا موسم انتہائی سازگار ہے۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔