Sunday, April 22, 2012

بھوجاائیرکونوازشریف حکومت میں لائسنس ملا،رحمان ملک


(اسلام آبا د (سی ایم لنکس)وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے بھوجا ائیرکو نواز شریف حکومت میں لائسنس ملا اورائیر لائن کی سروس دو ہزار ایک سے حکم امتناعی پر چل رہی تھی۔

اسلام آبا دمیں میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا حادثے میں ملوث تمام افرادکے نام ای سی ایل میں ڈال دیئے ہیں۔ فاروق بھوجا پوچھ گچھ کے لئے حراست میں ہے۔ سی اےاے، ایف آئی اے اور پولیس کی مشترکہ ٹیم حادثے کی تحقیقات کررہی ہے۔

ان کا کہنا تھا بھوجا ائیرکو نواز شریف حکومت میں لائسنس ملا اور دو ہزار ایک سے اب تک ہائیکورٹ کے حکم امتناعی پر ائیر لائن کی سروس چل رہی تھی۔ تحقیقات کی جائے گی کہ اتنے پرانے جہاز کو کس نے پرواز کی اجازت دی۔

انھوں نے کہا جوڈیشل کمیشن ہر پہلو سے انکوائری کرے گا۔ طیارےکاوائس ریکارڈ ملنےسےاہم معلومات حاصل ہوں گی۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کچھ لوگوں نے جائے وقوعہ سے چوری کی خواتین کے زیورات اتارے جائے وقوعہ سے چوری کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!