
واشنگٹن(سی ایم لنکس) وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے امریکی صنعتکاروں سے کہا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے شاندار مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔وزیر خزانہ نے واشنگٹن میں امریکہ پاکستان بزنس کونسل کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات سے پوری طرح فائدہ اٹھانے کیلئے ضروری ہے کہ نجی شعبہ زیادہ موثر کردار ادا کرے۔ امریکہ پاکستان بزنس کونسل کے چیئرمینMiles Young نے امریکہ اور پاکستان میں مضبوط تجارتی اور اقتصادی تعلقات کے لئے کونسل کی حمایت کا اظہار کیا۔امریکہ میں پاکستان کی سفیر شیری رحمان بھی اس موقع پر موجود تھیں۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔