
بھارت حیدر آباد (سی ایم لنکس) بزرگ کشمیری حریت رہنماء سید علی گیلانی نے بھارتی عوام پر زوردیا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کرنے کیلئے اپنی قیادت پر دبائو بڑھائیں۔بھارت کے شہر حیدر آباد میں ایک تنظیم Revolutionary ڈیموکریٹک فرنٹ کے سالانہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کشمیریوں کو درپیش مشکلات اور خطے کے امن کو لاحق خطرے کی بنیادی وجہ ہے ۔ کُل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے سرینگر میں اپنی پارٹی عوامی ایکشن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیاسی کارکنوں پر زوردیا کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد کے ذریعے جاری جدوجہد آزادی کو سبوتاژ کرنے کی بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی سازشوں کو ناکام بنا دیں ۔اُدھرایمنسٹی انٹرنیشنل کی ٹیم کے اراکین نے سرینگر میں ایک انٹرویو میں مقبوضہ کشمیر سے آرمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ اور پبلک سیفٹی ایکٹ جیسے کالے قوانین کی منسوخی کا تنظیم کا مطالبہ دوہرایا۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔