وزیراعظم کی زیرصدارت رات گئے اہم اجلاس،آرمی چیف اور وزراءکی شرکت
اسلام آباد( سی ایم لنکس)وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی صدارت میں پی ایم ہاو ¿س میں بدھ کی شب اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی،ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹنٹ جنرل ظہیرالاسلام، وزیر خارجہ حنا ربانی کھر، وزیر دفاع احمد مختار،وزیرداخلہ رحمن ملک،وزیرخزانہ ڈاکٹرحفیظ شیخ، سیکریٹری خارجہ ،امریکا میں پاکستان کی سفیر شیری رحمن اور دیگر اعلیی حکام نے بھی شرکت کی.اس موقع پر پارلیمنٹ کی سفارشات کی روشنی میں نیٹو ،ایساف اور امریکا سے نئی ترجیحات کے مطابق تعلقات سمیت اہم امور اور قواعد وضوابط بھی زیرغور آئے،جبکہ ان تعلقات کے ازسرنو تعین کا بھی جائزہ لیا گیا.اجلاس میں افغانستان اور خطے میں امن و مفاہمتی عمل پر بھی غور کیا گیا.اجلاس میں پاکستان کی سلامتی اورعلاقے کی موجودہ صورتحال پر بھی غور کیا گیا.ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔