Wednesday, April 25, 2012

بلوچستان کے وسائل عوام پر خرچ کئے جائیں ، سید منور حسن

  کوئٹہ( سی ایم لنکس)جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سید منور حسن نے کہا ہے کہ بلوچستان کے وسائل صوبے کے عوام پر خرچ کئے جائیں تاکہ عوام کا احساس محرومی ختم ہو ،حکومت کی طرف سے دئیے گئے بلوچستان پیکیج پر مکمل عمل درآمدکی ضرورت ہے، دفاع اسلام کانفرنس پاکستان اور اسلام کے خلاف ہونے والی سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو ایم پی اے ہاسٹل کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کیا۔ اس موقع پر صوبائی امیر جماعت اسلامی عبدالمتین اخونزادہ اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بلوچستان میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے تو حکومت کا فرض ہے کہ اس کو روک دے امریکہ افغانستان میں مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے اب وہ پاکستان پر دباؤ بڑھا کر اپنی ناکامی چھپانے کے لئے بہانے ڈھونڈ رہا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انتخابات کا بائیکاٹ جن خدشات کے تحت کیا تھا وہ آج قوم کے سامنے ظاہر ہو گیا ہے آج قوم فیصلہ کرے کہ ہم نے بہتر کیا تھا یا جن لوگوں نے انتخابات میں حصہ لیا انہوں نے بہتر فیصلہ کیا ۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!