اسلام آباد(سی ایم لنکس) وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ گلگت سے کرفیو آج اٹھا لیا جائے گا۔آج اسلام آباد میں گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ کے ساتھ صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گلگت میں تشدد کے واقعات کے بعد کئی افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے جن میں بے گناہ افراد کو جلد رہا کر دیا جائے گا۔رحمن ملک نے کہا کہ مذہبی سکالرز کو علاقے میں مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے اعتماد میں لیا جائے گا۔ اس حوالے سے گلگت میں ایک سیمینار بھی منعقد کیا جائے گا۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔