
لاہور(سی ایم لنکس)مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا ہر شخص پابند ہے لیکن فیصلے میں یہ کہیں نہیں لکھا کہ گیلانی وزیراعظم نہیں رہے. لاہور کے عجائب گھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو مجرم قرار دیئے جانے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کی جا رہی ہے. حتمی فیصلے کے بعد دیکھا جائے گا کہ کیا کرنا ہے. نواز شریف اور شہباز شریف خود عدالتوں پر حملے کرتے رہے ہیں ان پر توہین عدالت لگتی ہے. شجات حسین کا کہنا تھا کہ اپیل کا فیصلہ آنے کے بعدوزیراعظم سزا یافتہ کہلائے گا.۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔