مسئلہ کشمیرکوپر امن طورپر کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کیا جائے,بان کی مون
نئی دلی(سی ایم لنکس )اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بانکی مون نے مسئلہ کشمیر کے پرْامن حل پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس دیرینہ تنازعے کے کسی بھی حل میں کشمیریوں کی خواہشات کا احترام کیا جانا چاہئے۔بان کی مون نے ان خیالات کا اظہار اپنے بھارت کے دورے کے دوران نئی دلی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مسئلہ کشمیر کے بارے میں اقوام متحدہ کی پوزیشن کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ اس مسئلہ کو تشدد کے بغیر پر امن طورپرحل کر لیا جائے گا اوراس حل میں کشمیریوں کی خواہشات کا احترام کیا جائے گا۔ انہوں نے بھارت اور پاکستان کی جانب سے باہمی تعلقات بہتر بنانے کی کوششوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کوتمام تصفیہ طلب مسائل کے حل کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھنی چاہئیں۔ انہوں نے کہا وہ بھارت اور پاکستان کی جانب سے تعلقات کی بہتری کیلئے کئے جارہے اقدامات پر خوش ہیں کیونکہ اس کے خطے اورعالمی امن پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ انہیں معلوم ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان کئی تصفیہ طلب مسائل موجود ہیں تاہم انہیں امید ہے کہ دونوں ملکوں کی قیادت تعلقات کی بہتری اورمسائل کے حل کیلئے کوششیں جاری رکھے گی۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔