Monday, April 30, 2012

اتحادی جماعتیں بھی کرپشن میں حکومت کا ساتھ نہ دیں، چوہدری نثار


اسلام آباد(سی ایم لنکس)  قائد حزب اختلاف نے کہا ہے کہ احتجاج کو سڑکوں پر لے کر جائیں گے، اتحادی جماعتوں سے بھی کہتا ہوں کہ کرپشن میں حکومت کا ساتھ نہ دیں۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ سزا معطل ہونے تک نہ گیلانی وزیراعظم ہیں، نہ ان کی کابینہ ہے، نہ وہ ایوان میں آنے کے حقدار ہیں۔ چوہدری نثار نے کہا کہ اتحادی جماعتوں سے بھی کہتا ہوں کہ کرپشن میں حکومت کا ساتھ نہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور تحریک انصاف کی نورا کشتی جاری ہے۔ قائد حزب اختلاف نے کہا کہ حکومت کی مزید غلط فہمیاں جمعرات اور جمعہ کو دور کریں گے۔ ن لیگ کے احتجاج کے سامنے چند منٹوں میں ہی اجلاس موٴخر کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے احتجاج کا بنیادی مقصد قوم کے ساٹھ ملین ڈالر بیرون ملک سے واپس لانا ہے۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!