Sunday, April 15, 2012

جیل پر حملہ آوروں کی تعداد 500 تھی، صوبائی وزیر




پشاور(سی ایم لنکس)خیبر پختونخوا کے وزیر جیل خانہ جات میاں نثار گل کا کہنا ہے کہ بنوں جیل پر حملہ کرنے والوں کی تعداد تین سو سے پانچ سو تک تھی۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے پشاور میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری اہلکاروں نے حملہ آوروں کا مقابلہ کیا لیکن اسلحہ ختم ہوگیا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بنوں جیل حملے میں اگر کوئی بھی سرکاری اہلکار ملوث پایا گیا اسکے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی۔ دریں اثناء بنوں جیل حملے کے  بعد پشاور میں سنٹرل جیل کی سیکورٹی ریڈ الرٹ کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سنٹرل جیل پشاور میں تین سو سے ذیادہ سیکورٹی اہلکار تعینات ہیں جن میں دو سو اسی جیل عملہ اور اکیس پولیس اہلکار شامل ہیں۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے سیکورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ سنٹرل جیل پشاور میں آٹھ سو سزا یافتہ قیدی موجود ہیں جبکہ بارہ سو زیر تفتیش ملزم بھی رکھے گئے ہیں جن میں خطرناک شدت پسند بھی شامل ہیں۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!