قانونی حکمرانی ہر حال میں برقرار رہنی چاہیے

اسلام آباد(سی ایم لنکس) چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ جس طرح ہماری وکلا تحریک نے آئین و قانون کی حکمرانی کا تحفظ کیا بین الاقوامی برادری کو ایسی ہی تحریک کی ضرورت ہے۔ اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی، بین الاقوامی قانون اور اجرا سے متعلق کتاب کے رونمائی کے موقعے پر خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس افتخا رمحمد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان کئی برس سے دہشت گردی کا شکار رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حالات کچھ بھی ہوں قانون کی عملداری قائم رہنی چاہیئے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ جرائم کے خاتمے کیلئے متعلقہ حلقوں کے درمیان باہمی رابطہ بہت ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قانون کی عملداری کا مقصد صرف سزا دلانا نہیں ہے۔ چیف جسٹس نے کہا عالمی قوانین کے اصولوں اور اقدار کے تحفظ کیلئے بین الاقوامی برادری کو ویسی تحریک کی ضرورت ہے جیسی ہم نے چلائی تھی۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔