Sunday, April 15, 2012

کراچی، فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق


کراچی(سی ایم لنکس)کراچی کے مختلف علاقوں میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے پانچ افراد کو ہلاک اور پولیس اہلکار سمیت سات افراد کو زخمی کر دیا۔ پولیس کے مطابق گلشن اقبال بلاک 18 میں ایک پارک کے اندر نوجوان کرکٹ کھیل رہے تھے کہ ان پر نامعلوم کار سواروں نے فائرنگ کر دی جس سے ارسلان نامی نوجوان جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوگئے۔ اردو بازار کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا۔ کلفٹن کے علاقے شون سرکل پر فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا جو اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔ آئی آئی چندریگر روڈ پر شاہین کمپلیکس کے قریب فائرنگ سے سی آئی ڈی کا تحقیقاتی آفیسر دلشاد گردن میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ابتدائی طور پر ڈکیتی میں مزاحمت کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔ زخمی اے ایس آئی کے ہوش میں آنے کے بعد اصل حقائق سامنے آسکیں گے تاہم ایس پی سی آئی ڈی انویسٹی گیشن مظہر مشوانی کے مطابق واقعہ ٹارگٹڈ بھی ہو سکتا ہے۔ لائنز ایریا میں دو افراد کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا ۔ سنی تحریک کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق لائنز کے علاقے میں قتل ہونے والے دونوں افراد سنی تحریک کے کارکن تھے۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!