 |
تہران(سی ایم لنکس) ایران نے امریکا میں سعودی سفیرکے قتل کی سازش میں ملوث ہونے کے امریکی الزامات کی سختی سے تردید کی ہے۔ دوسری جانب سعودی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ مبینہ سازش بین الاقوامی اصولوں کی قابلِ مذمت خلاف ورزی ہے۔تہران میں ایرانی صدرکے پریس مشیر علی اکبر جواں فکر نے ایک بیان میں امریکی الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ سوچی سمجھی کہانی امریکا کے داخلی مسائل سے عوام کی توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔ امریکی حکومت اور سی آئی اے کو داخلی مسائل سے امریکی عوام کی توجہ ہٹانے کا کافی تجربہ ہے۔ اب ایران کو اس سوچی سمجھی کہانی کی تفصیلات کا انتظار ہے تاکہ امریکی حکومت کے مقاصد سامنے آسکیں۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے بھی امریکا میں سعودی سفیر کو قتل کرنے کے منصوبے کے جھوٹے الزام کی سختی سے تردید کی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان باہمی احترام کی بنیاد پر تعلقات قائم ہیں۔ اِس طرح کے جھوٹے الزامات سے کچھ حاصل نہیں ہوگا اور نہ ہی عوامی رائے پر اس کا کوئی اثر پڑے گا۔واشنگٹن میں سعودی سفارت خانے نے سماجی تعلقات کی ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہا کہ سعودی سفیر کے قتل کی سازش عالمی اصولوں کی قابل مذمت خلاف وزری ہے۔ بیان میں سعودی سفارت خانے نے ایک مجرمانہ کارروائی کو رونما ہونے سے پہلے روکنے پر امریکی حکومت کی تعریف کی ہے۔ |
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔