Wednesday, October 12, 2011

جولیا مارٹن ایک گانے کی آمدن شوکت خانم اسپتال کو عطیہ کریں گی


   

      

لاہور (سی ایم لنکس)انگلینڈ کی ٹریبیوٹ سنگر جولیا مارٹن نے اپنے ایک گانے کی آمدنی شوکت خانم کینسر اسپتال کو عطیہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ جولیا مارٹن نے لاہور کے ایک اطالوی ریسٹورانٹ چیرو پوموڈورو میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ چند ماہ پہلے بھی پاکستان آئی تھیں اور انہیں جو پیار ملا، وہ ایک بار پھر یہاں کھینچ لایا ہے۔ جولیا مارٹن نے کہا کہ وہ پانچ روز تک چیرو پوموڈورو میں پرفارم کریں گی اور اس دوران وہ دنیا کی نامور گلوکاراؤں میڈونا ، ٹینا ٹرنر ، سلین ڈیان ، اور شرلے بیسی کو انہی کے انداز میں ٹریبیوٹ پیش کریں گی۔ جولیا مارٹن کا کہنا تھا کہ انہوں نے پاکستان کو مغربی میڈیا کے پروپیگنڈا کے برعکس پایا ہے اور یہاں کے لوگ دہشت گرد نہیں ہیں۔ جولیا مارٹن نے کہا کہ وہ پاکستان میں قیام کے دوران اپنے ایک گیت کو ریلیز کریں گی اور اس سے حاصل ہونے والی آمدن شوکت خانم کینسر ہسپتال کو عطیہ کریں گی۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!